خیبر: لنڈی کوتل میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، غارسے 3 عدد اینٹی بارودی بم برآمد

خیبر: لنڈی کوتل کے علاقہ مختارخیل میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام- پہاڑ کے غارسے 3عدد اینٹی بارودی بم برآمد، تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ مختارخیل میں پرانے بنکرز میں زنگ آلودہ 3عدد اینٹی بارودی بم برآمد ہو گئے پولیس اور بی ڈی ایس سکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اینٹی بارودی بم. کو قبضے میں لیکر ناکارہ کردیا، غار سے برآمد ہونے والے بارودی بم کسی بڑی تخریب کاری کے منصوبے کیلئے رکھے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس نےنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے اور ملزمان کی تالاش جاری ہے۔