اورکزئی: ضلعی انتظامیہ کا ٹمبرمافیا کے خلاف کاروائی، 3 سومن لکڑی ضبط،ایک ملزم گرفتار

اورکزئی:قبائلی ضلع اورکزئی میں ضلعی انتظامیہ کاٹمبرمافیا کےخلاف کاروائی،کاٹی گئی 300 من لکڑی ضبط،ملزم گرفتار،ڈپٹی کمشنر اورکزئی کی ہدایت پر ​تحصیلدار لوئر اورکزئی نے بلندر کے علاقے عثمان خیل میں جنگلات کاٹنے کے اطلاع پر چھاپہ مار کر جنگل کی لکڑی تقریبا 300 من کاٹی گئی تھی جس کو ضبط کرکےایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ تحصیلدار لوئر اورکزئی کا کہنا ہے کہ ٹمبر مافیا کے خلاف مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں،جنگلات ہمارے قیمتی سرمایہ ہے جنگلات کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں۔