بنوں: جانی خیل مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، امن دشمن عناصر کو شکست کا سامنا

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ جانی خیل میں جاری دھرنے کے شرکاء اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شرکاء نے مقتول نصیب کی میت دفنا کر دھرنا ختم کردیا۔کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں 7 رکنی وزیر جرگہ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔گرینڈ وزیر جرگے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے ہوں گے۔کامران بنگش نے کہا کہ صوبائی وزیر شاہ محمد کی سربراہی میں حکومتی جرگہ قائم کیا گیا۔ گرینڈ جرگہ وزیراعلی کے ساتھ ہونے والے پچھلے مذاکراتی نکات لاگو کرنے میں رکاوٹوں کو دور کرے گا۔