خیبر : لنڈی کو تل تحصیل میں زکواۃ کےمستحق افراد میں 4 کروڑ 15 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

خیبر :ضلع خیبر زکواۃ کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی نے لنڈی کو تل تحصیل کے 20لوکل چیئر مین اور مستحق افراد میں 4کروڑ 15لاکھ روپے کے زکواۃ کے چیکس تقسیم کئے گئے۔اس حوالے سے لنڈی خیبر جامعہ جنیدیہ عزیزیہ شیخوال مدرسہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تقریب میں ضلع خیبر زکواۃ کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی ملک عبدالرازاق آفریدی ملک خالد آفریدی. ملک زینت آفریدی شاکر آفریدی. مستقل آفریدی. حاجی عبدالقادر آفریدی. پاکستان تحریک انصاف کے عثمان غنی آفریدی. رحیم آفریدی ریحان آفریدی. منز سوکئی کے چئیرمین پیر زادہ اغاجان کے علاوہ لنڈی کوتل بازار زخہ خیل شلمان کے 20لو کل چیئر مین نے شرکت تقریب کے موقع پر لنڈی کوتل تحصیل کے لئے 4کروڑ 15لاکھ روپے کے زکواۃ چیکس لوکل چیئر مین کو حوالے کر دئے گئے جوکہ مزکورہ زکواۃ فی کس 12ہزار روپے دی جائے گی جس میں معذور یتیم اور مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی لنڈی کوتل تحصیل کے لئے زکوٰۃ فنڈ کے مد میں 4کروڑ 15لاکھ درجہ زیل طریقے کار پر تقسیم کی جائے گی جس میں گزارہ فنڈ کے تحت 3کروڑ 88لاکھ روپے. شادی جہیز کے مد میں 18لاکھ روپے. ہسپتال میں مریضوں کے لئے 5لاکھ روپے جبکہ سکولز اور کالجز میں طلباء کے لئے 4لاکھ 15 ہزار روپے تقسیم کی جائے گی. اس موقع پر زکواۃ کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی نے کہا کہ مزکورہ زکوات لوکل کمیٹی کے چئیرمین کو حوالے کر دی گئی اور علاقے کے معزور. یتیموں. بیوا خواتین اور مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی. اس میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے اور زکوٰۃ کی رقم مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی. اس موقع پر لنڈی کوتل تنظیم اہلسنت والجماعت کے صدر ملک عبدالرازاق آفریدی ملک خالد آفریدی حاجی شاہ کر آفریدی اور دیگر مشران نے لنڈی کو تل تحصیل کے لئے 4کروڑ 15لاکھ روپے کے زکوات چیکس تقسیم کرنے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری. زکوٰۃ کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی اور دیگر اعلیٰ حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا