قبائلی ضلع اورکزئی کے زمینداروں میں مکئی فصل کی تخم مفت تقسیم

اورکزئی: قبائلی ضلع اورکزئی کےزمینداروں میں محکمہ زراعت کی طرف سے مکئی فصل کی تخم تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں ضلع لوئر اورکزئی میں تقسیم تخم کی ایک تقریب کانعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد خالد، ​ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت اورکزئی اور ضلع بھرکے زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد خالدنے کہا کہ ​مکئی کے یہ تخم حکومت پاکستان سے تصدیق شدہ ہے یہ تخم دیگر تخموں کے نسبت فی ایکٹر زیادہ پیداوار دیتی ہیں اس لئے میں اورکزئی کے زمینداروں سے یہ اپیل کرتاہوں کہ وہ اس تخم کو لازم بوئے بلکہ دیگر تخموں کے بجائے اس تخم کو ترجیح دے تاکہ ہر زمیندار زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں اور اورکزئی زراعت کے شعبے میں اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے حکومت کی طرف سے اورکزئی ​کے ےتمام زمینداروں میں سبزیوں اور پھلوں کی تخمیں بھی تقسیم کی ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ اورکزئی کو زراعت میں خود کفیل بنایا جا سکیں۔