خیبر: عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد

خیبر:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی زیر نگرانی تحصیل باڑہ کے دورافتادہ علاقے پائندہ چینہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،مختلف اقوام کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف)نوید اکبر،اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد بنگش،اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر،محکمہ صحت،بلدیات،تعلیم، زراعت،سی اینڈ ڈبلیو،ٹیسکو،تحصیل میونسپل افسر،تحصیلداران سمیت دیگر ماتحت محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ پائندہ چینہ میں واقع کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے اپنے شکایات، مسائل،اراء،تجاویز سے افسران بالا کو اگاہ کیا۔عوام الناس نے کھلی کچہری میں سکولوں کی تعمیر، بازاروں کے گلیوں کی تعمیر،ہسپتال کی تعمیر،سولر لائٹس کی تنصیب،سی ایل سی پی معاوضوں کی ادائیگی،سی ایل سی پی کے زریعے گھروں کی سروے تیز کرنے، سمیڈا کے زریعے دوکانوں کی سروے کرنے،پانی کی دستیابی،انسداد کرونا ویکسینیشن کے دستیابی، حوالے سے افسران سے بات چیت کی۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائیگا۔ متعلقہ محکموں کے سربراہان کو شکایات کے فوری حل جبکہ دیگر کو ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدامات کرکے حل کے لئے ہدایات جاری کردی گئ۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کیاجارہا ہے جس کے لئے باقاعدہ طور ہر تحصیل کے سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے اور اسی بناء پر دورافتادہ علاقے پائندہ چینہ تیراہ میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں جس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائینگے۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کو بذات خود کھلی کچہری میں شرکت کرنے اور شکایات سننے کے بعد احکامات جاری کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔