شمالی وزیرستان:صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کی طرف سے محسن داوڑ کے علاقے میں سڑک​ منصوبےپر کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اصل مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتے ہیں عوام کو جن مسائل کا سامنا ہے انکی طرف توجہ دینی چاہئے عوام اس وقت شدید بحرانوں کا سامنا کررہے ہیں ،محسن داوڑ نے تین سالوں میں اپنے حلقے کےعوام کے مسائل کا صحیح ادراک نہیں کیا۔پاک فوج نےمرکزی اور صوبائی حکومت کی تعاون سے قبائلی علاقوں میں اربوں روپے کی تر قیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جبکہ بعض منصوبوں پر کام جاری ہے اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی نے حالیہ بجٹ میں قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے اربوں روپے مختص کئے جو قبائلی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگئی ،قبائلی علاقوں میں جاری منصوبوں سے ملک دشمن عناصر کے کارندوں کو سخت تکلیف پہنچتی ہے، محسن داوڑ جو اپنے حلقے کی ووٹوں سے کامیاب ہو کر قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہوا لیکن تین سال گزرگئے انہوں نے اسمبلی میں علاقے کے لوگوں کیلئے آواز نہیں اٹھائی بلکہ انہوں اسمبلی اور اسمبلی کے باہر احتجاجی جلسوں میں صرف اور صرف حکومت اور ریاستی اداروں کو تنقید نشانہ بنایا۔

وفاقی اور صوبائی حکومت نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں لیکن پی ٹی ایم کے ایم این اے محسن داوڑ نے تین سال عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلا عوام کے بجائے اپنے آقاوں کو خوش رکھنے کیلئے ان کے گن گائے اور اپناپیٹ پالنے میں مصروف عمل نظر آئے اس کے برعکس حقیقی معنوں میں عوام کے خدمت پر کوئی بھی یقین نہیں رکھتے جو عوام کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں وہ ہے خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر جنہوں نے درپہ خیل کے مشران کے مطالبہ پر ہم نے سبزی منڈی تک سڑک بنانے کا اعلان کیا تھا۔ جو آج اسی سڑک پر کام آخری مراحل میں داخل ہے۔ درپہ خیل پی ٹی ایم کے محسن داوڑ کا آبائی گاؤں ہے۔ لیکن ان تین سالوں میں انہوں یہاں صرف شر و فساد پھیلایا ہے، اسکے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے۔