کرم:اسسٹنٹ کمشنر حامد خان کا احساس پروگرام کے د فتر کا دورہ،مستحقین کی امدادی رقم میں کٹوتی،دو افراد گرفتار

کرم: ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حامد خان نے ایس ایچ او لوئر کرم کے ہمراہ احساس پروگرام کے د فتر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود لوگوں کی شکایات سنیں۔لوگوں نے شکایت کی کہ ہم سے 300 سے500رو پے تک کی کٹوتی کی جارہی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دو افراد گرفتار کرکے ان کے خلاف باقاعدہ طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم حامد خان نے متنبہ کیا کہ مقرر کردہ رقم میں سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی برداشت نہیں کی جائیگی اور اگر کٹوتی کی جائے تو براہ راست اطلاع یا میسج کریں تاکہ ایسے عناصر کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔