شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 ​دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان:سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، ٹی ٹی پی حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگرد نسیم اللہ المعروف ابو یوسف اپنے ایک دہشتگردساتھی خالد امیر کےہمراہ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل.ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے دتہ خیل کے گاؤں وڑمیاں خیل کے علاقے کے دو معززین حکیم خان اور رحمن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جس پر پاک فوج کے جوانوں نے اپنے بہادری کے تیور دیکھاتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا.ٹی ٹی پی دہشتگرد 2015 ست دتہ خیل اور گردونواح کے علاقوں میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں بشمول مئی 2021 میں چنار کلی دتہ خیل کے رہائشی ملک فضل رحمن کے قتل، سیکیورٹی پر فائرنگ اورآئی ڈیز حملوں میں ملوث تھا۔