ٹانک: جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے فرنٹئیر کور ساؤتھ کے سپاہی کامران بیٹنی فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ٹانک :جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے فرنٹئیر کور ساؤتھ کے سپاہی کامران بیٹنی کی نماز جنازہ ضلع ٹانک گاؤں مٹھو میں ادا کر دی گئی شہید کی میت کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں افواج پاکستان اور ایف سی ساؤتھ کے حکام،معززین علاقہ،شہری،مقامی صحافیوں،سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد پاک فوج کے چاک وچوبند دستہ نے شہید کے قبر پر سلامی پیش کی جبکہ 25 سندھ رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل آصف نے چیف آف آرمی سٹاف اور ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کی جانب سے شہید کی قبر ہر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور سلامی پیش کی اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل آصف نے شہید کے والد مبارک شاہ کو پاکستان کا جھنڈا،وردی اور بیجز حوالے کئے شہید کے والد مبارک شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں شہید کا والد ہوں میرے بیٹے نے پاکستان کی بقاء اور سلامتی کےلئے جان کی قربانی دی ہے اوراگر اس ملک کے لئے مذید قربانی دینی پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا.گزشتہ روز جنوبی وزیرستان بروند میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے فرنٹئیر کور ساوتھ کے سپاہی کامران بیٹنی افغان بارڈر پر دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔