کرم: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر کا اسرار شہید ہائی سکول پاراچنار کا اچانک دورہ

کرم:ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے اسرار شہید ہائی سکول پاراچنار کا اچانک دورہ کیا سٹاف کی حاضری چیک کی۔ مزید برآں انہوں نے مختلف کلاسوں میں طلباء سے بھی ملاقات کی۔ اور ان کیساتھ ملک میں موجودہ تعلیمی معیار پر گفت و شنید کی۔ اس موقع پر اسرار شہید ہائی سکول کے پرنسپل واجد علی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے سکول میں زیرتعمیر ہائر سیکنڈری پورشن کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ کنٹریکٹر کو ہدایات جاری کیے کہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لو مٹیریل کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔طلباء نے ڈپٹی کمشنر کے سوالات اور جوابات پر مستقبل کے ارادوں کے بارے میں بتایا ،ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایات دیں کہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دیں ،کیونکہ یہی طلباء مستقبل کے معمار ہیں ،ڈپٹی کمشنر نے طلباء کی تعلیمی حالت پر اطمینان کا اظہار کیا۔