قبائلی ضلع خیبر کے277 متاثرین میں61.84 ملین روپے کے امدادی چیک تقسیم

خیبر:ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سی ایل سی پی پروگرام کے تحت چیکس تقسیم پروگرام کا انعقاد، قوم سپاہ باڑہ کے تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 61.84 ملین روپے کے معاوضوں کے چیکس 277 متاثرین میں تقسیم کئے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد، فرنٹئیر کور کے میجر اویس,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف)نوید اکبر،اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمد اور دیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے قوم سپاہ کے 277 خاندانوں میں سی ایل سی پی کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ سی ایل سی پی پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی اب تک تقسیم شدہ چیکوں کی کل مالیت 3028.08 ملین جو کہ 3 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ،80 ھزار معاوضے کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس میں 5685 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 4713 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک مل چکا ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں سروے تاحال جاری ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں گھروں کی سروے کی جارہی ہیں جس کے بعد مرحلہ وار بقیہ رہ جانیوالے دیگر اقوام میں بھی چیکس تقسیم کیے جائینگے تاکہ پروگرام کے تحت تباہ شدہ اور دیگر جزوی نقصانات کا ازالہ ہوسکیں جس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔