باجوڑ: تحصیلدار محمد نعیم خان کا کٹیگری ڈی ہسپتال ناوا گئی میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ

باجوڑ:صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصو صی ہدایت پر تحصیلدار ناوا گئی محمد نعیم خان نے کٹیگری ڈی ہسپتال ناوا گئی میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کادورہ کیا۔وہاں پرکورونا ویکسینیشن سنٹر کو چیک کیا.اور کورونا ویکسینیشن سنٹرز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ تحصیلدار نے ہیلتھ عملےکو ہدایت کی کہ کورونا ویکسینیشن سنٹر میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن سنٹرز کا باقاعدگی کے ساتھ دورہ کریں اور عوام کے لیے بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اور کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کیا جائے،انہوں نے ویکسین لگوانے کے لئے آئے لوگوں سے عملے کی رویہ اور کام بارے معلومات حاصل کیں-اور اسکے بعد خود کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی پہلا ڈوز کا انجکشن لگوایا۔