قبائلی اضلاع کیلئے5 ارب روپے کی لاگت سےبازاروں کی بیوٹیفکیشن کےنئے منصوبوں پر کام شروع

پشاور:ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور اپ لفٹ کے حوالے سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبرپختونخوا میں اجلاس- حکومت خیبرپختونخوا نے 7 ضم شدہ اضلاع اور 6 قبائلی سب ڈویژن کے لیے 5 ارب روپے کی لاگت سےبازاروں کی بیوٹیفکیشن اور اپ لفٹ کے حوالے سے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا- منصوبے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس جس میں تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی-منصوبے کے تحت ضم اضلاع میں بازاروں کی تزئین و آرائش، سولرائزیشن، فٹ پاتھ کی بحالی، سیوریج کے منصوبوں، فوڈ سٹریٹس، پلے ایریاز، پانی کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا- ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی- صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع میں زود اثر ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے