قبا ئلی ضلع جنوبی وزیر ستان کے 158 متاثرین میں 5 کروڑ 54 لاکھ اور 40 ہزارروپے کے امدادی چیک تقسیم

جنوبی وزیر ستان:ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیر ستان کے احکامات پر سٹیزن لاسز کمپنسیشن پروگرام (سی ایل سی پی) کے مختلف قبیلوں کے 158 متاثرین میں 55,440,000 روپے کے معاوضوں کے چیکس تقسیم کئے گئے، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لدھا فر خان نے جنوبی وزیر ستان کے مختلف قبیلوں کے 158 متاثرین میں 5 کروڑ 54لاکھ اور 40 ہزارروپے معاوضے کی مد میں چیک تقسیم کئے، اسسٹنٹ کمشنر لدھا نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی وزیر ستان کے لوگوں ​کو سہولیات دے رہے ہیں، یہاں کے قبائلی عوام کو اب کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔