خیبر: نیشنل لاجسٹک سیل اور قوم خوگہ خیل کے مابین معاملات حل کی طرف گامزن

خیبر:ضلعی انتظامیہ اور خیبر رائفل کی کوششوں سے نیشنل لاجسٹک سیل اور قوم خوگہ خیل کے مابین معاملات حل کی جانب گامزن کرنے کے لئے پیش رفت جاری، ڈپٹی کمشنر ہاوس لنڈیکوتل میں جرگہ کے چوتھے سیشن کا انعقاد،جرگہ میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد، کمانڈنٹ خیبر رائفل رضوان اللہ نذیر،ضلعی پولیس سربراہ وسیم ریاض،اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد،خیبر رائفل،نیشنل لاجسٹک سیل، فیڈرل بورڈ اف ریوینو اور قوم خوگاخیل کے 09 رکنی جرگہ مشران نے شرکت کی۔جرگہ میں قوم خوگہ خیل اور نیشنل لاجسٹک سیل کے مابین مسئلے کا مستقل حل، دونوں جانب سے گزارشات اور حتمی فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور خیبر رائفل کی کوششوں کے بعد جرگہ کے توسط سے قوم خوگہ خیل کو بقایاجات کی مد میں ادائیگی کی جاچکی ہے۔باقی معاملات طے کرکے معاہدہ کرنے کے لیے قوم خوگہ خیل کے 09 رکنی مشران قومی مشاورت سے اپنے حتمی مطالبات،لائحہ عمل اور شرائط جرگہ حکام کے ساتھ پیش کرینگے۔قوم خوگہ خیل کے حتمی شرائط کے بعد مشران اور نیشنل لاجسٹک سیل کے مابین معاملات حل ہوکر باقاعدہ تحریری معاہدہ ہوگا۔