حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا، مولانا فضل الرحمان

پشاور: اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ، ملک کو آئین کی پٹڑی پر واپس لانے کی جدوجہد کریں گے ، جس کے لیے ایک بار پھر عوامی صفوں کو منظم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کو بٹھا کر پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی اور ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان پہنچ گیا ، جس کے بعد حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ، ہم 4 جولائی کو سوات اور 29 جولائی کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے کیوں کہ پی ڈی ایم اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انتخابی اصلاحات کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز دی جس کی ہم تائید کرتے ہیں ، ملک کو آئین کی پٹڑی پر واپس لانے کی جدوجہد کریں گے ، جس کے لیے ایک بار پھر عوامی صفوں کو منظم کیا جائے گا ، کیوں کہ نااہل لوگوں کو بٹھا کر پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی ، یہ حکومت دھاندلی سے آئی ہے ، جس کا نہ کوئی وقار ہے نہ احترام ہے ، نہ ہی ان لوگوں کو خواتین کی عزت کا لحاظ ہے ، حالاں کہ پارلیمنٹ ایسا ادارہ کہلاتا تھا جو کہ بالادستی کا ادارہ تھا لیکن بجٹ اجلاس میں اس کی توہین اور تضحیک کی گئی، ایک بھونڈے انداذ سے بجٹ پیش کیا گیا اور جھوٹ کو چھپانے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن پر جوتے پھینکے گئے، اس قسم کے کردار اور گرے ہوئے رویے کے بعد کیسے پارلیمنٹ کی بالا دستی کی بات کی جائے گی۔