قبائلی ضلع مہمند میں تمام سرکاری سکولز کے انفراسٹرکچر کوبہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

مہمند: پشاور ریجن ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکریٹری انصاف یوتھ ونگ طارق خان کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مہمند نور حسن کے ساتھ ملاقات، انضمام کے بعد ضلع مہمند میں تعلیمی اداروں میں مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو، ضلع میں تمام سرکاری سکولوں کے انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں جلد سرکاری سکولز کے معیار کو جدید تقاضوں کے مطابق لائینگے ڈی ای او نے کہا کہ ہم مشکلات سے گھبرانے والے نہیں انشاء اللہ بہت سے مشکلات پر قابو پالیا ہے اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق خان نے کہا کہ ہماری حکومت تعلیم کے مد میں خطیر رقم خرچ کررہے ہیں ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں کے انفراسٹرکچر کیلئے موجودہ بجٹ میں پہلے سے زیادہ رقم رکھا گیا ہے ای ٹرانسفر،سکولز آپ گریڈیشن اور سکول فنڈ سے ٹیچرز کو بھرتی کرنا،ہائی سکولوں میں لیبارٹری اور کمپیوٹر لیب کیلئے سولرائزیشن فنڈ جلد مہیا کیا جائے گا پرائمری سکولوں 6،6کمروں کیلئے وزارت تعلیم جلد آغاز کیا جائے گا، فیمل ایجوکیشن بن پروموشن کیلئے ہیڈکوارٹر غلنئی میں ہاسٹل بنانا تاکہ فیمل ایجوکیشن کو بہتر کیا جائے