کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گردہلاک

کوئٹہ : کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گزشتہ ایک ماہ سے فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔