قبائلی ضلع باجوڑ میں غیر ضروری اور خود ساختہ سپیڈ بریکرز کیخلاف آپریشن جاری

باجوڑ:ضلعی انتظامیہ کی باجوڑ میں غیر ضروری اور خود ساختہ سپیڈ بریکرز کے خلاف آپریشن جاری، مختلف شاہراہوں پر سپیڈ بریکرز مسمار کردئیے گئے ۔صوبائی حکومت خیبر پختونخوا، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ اور تحصیل میونسپل آفیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار 15روزہ خصوصی صفا ئی مہم کے سلسلے میں ضلع باجوڑ کے مختلف مقامات پر صفائی کیساتھ ساتھ غیر قانونی اور غیر ضروری سپیڈ بریکرز ہٹانے میں مصروف ہیں اہلکاروں نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خارکے نزدیک گاوں توحید آباد شنڈئی موڑ میں سڑک پر بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹادیئں جبکہ دوسرے طرف اہلکار بائی پاس روڈ خار نزد جناح بس ٹرمینل شنڈئی موڑ سڑک کے اطراف میں واقع نالیوں کی صفائی اور اس سے نکالے گئے گند کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں تاکہ شہر میں نکاس آب کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے اور ساتھ ہی سنٹری ورکرز سول کالونی خار کے مختلف رہائشی کوارٹرز کے سامنے نالیوں کی صفائی اور دیگر جمع شدہ گند کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں تاکہ علاقہ مکینوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کے مطابق کافی دنوں سے عوامی حلقوں کی جانب سے خود ساختہ اور غیرقانونی سپیڈ بریکرز کے شکایات موصول ہورہی تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیکر مہم کا باقاعدہ آغاز ک کیا،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خود غیر ضروری سپیڈ بریکرز ہٹائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔