آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو روزہ 78 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کاانعقاد، خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کی ترقی کا جائزہ

راولپنڈی :دو روزہ 78 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کی صدارت کی،کانفرنس میں کور کمانڈرز ، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو جغرافیائی تزویراتی ماحول ، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کے لئے رد عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔شرکاء نے پیشہ ورانہ امور کے معاملات پر تفصیلی غور و خوص کیا۔ فورم کو بری فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کےا ستعمال کی ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ ابھرتے ناگزیر آپریشنل امور کیلئے لاجسٹک انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بھی روشنی ڈالی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف نے آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کے بعد ملک بھر میں استحکام اپریشنز میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی عظیم قربانیوں پر قوم بالخصوص قبائلی عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ فورم نے خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کا جائزہ لیا ۔شرکاء کانفرنس نے امن و استحکام کی بدولت بلوچستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا بھی جائزہ لیا۔فورم نے مشرقی سرحد پر موجودہ صورتحال اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں تازہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ، فورم نے کشمیری عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ فورم کو افغان امن عمل میں پاکستان کی با معنی حمایت اور سرحدی تحفظ کو بڑھانے کے لئے سخت اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے جیو اسٹریٹجک تیاری کے تناظر میں ایل او سی / ورکنگ باؤنڈری اور پاک افغان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ آپریشنل تیاریوں کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔چیف آف آرمی سٹاف نے مختلف مشقوں کے دوران فارمیشنز کی جانب سے دکھائے جانے والے تربیت کے اعلی معیار کی تعریف کی۔اس کے علاوہ چیف آف آرمی سٹاف نے بین الاقوامی تربیتی پروگراموں اور مقابلوں میں حصہ لینے والے افسران اور فوجیوں کی عمدہ کارکردگی کا بھی سراہا۔ آرمی چیف نے کورونا وبائی مرض ، ٹڈی دل اور پولیو کے خاتمے کیلئے بھر تعاون پرفارمیشن کمانڈرز کے کردار کو سراہا۔ارمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع سمیت ہر ممکن طریقے سے قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔آرمی چیف نے کھیلوں اور تربیت میں بالترتیب عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر منگلا اور ملتان کور کو ٹرافیوں سے بھی نوازا۔