خیبر: دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم

خیبر:ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض نے پہلی مرتبہ دوران ملازمت فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کو مالی معاونت کے 78 لاکھ کے چیک حوالے کئے .ضلع خیبر میں گزشتہ ہفتے دوران ڈیوٹی شہید اور جاں بحق ہونے والے پولیس جوانوں کے بچوں کو بھی خیبر پولیس میں بھرتی کرلیا ہیں ۔جوقبائلی اضلاع میں پہلی دفعہ ہوا ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض نے کہا کہ اس موقع پر کہا کہ اب سابقہ لیویز اور خاصہ دار باقاعدہ خیبرپختونخواہ پولیس کا حصہ ہے اور جو مراعات صوبہ کے دیگر پولیس کو حاصل ہیں وہ خیبر پولیس کو بھی دی جائینگی۔ خیبر پولیس کے تمام مسائل کو آہستہ آہستہ حل کرکے خیبر پولیس کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کیا جائیگا خیبر پولیس نے مشکل حالات میں علاقے کی خدمت کی ہیں۔جس کی خدمات اور قربانیوں پورے ملک اور قوم کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں