قبائلی ضلع جنوبی وزیر ستان ​میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری

جنوبی وزیر ستان: حکومتِ خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال کی ہدایت پر انسداد کورونا وائرس مہم کے تحت ضلع جنوبی وزیرستان کی عوام اور تمام سرکاری محکموں کے افسران / اہلکاروں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان خالد اقبال کا کہنا ہے ​کہ سرکاری کے اہلکار بھی فرنٹ لائن ورکرز ہیں اور ہمیں سرکاری اہلکاروں کو ویکسین لگا کر محفوظ بنانا ہے۔کرونا جیسے مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے ملک کی طرح دیگر اضلاع کی طرح جنوبی وزیر ستان میں بھی ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم ​نے پورے ضلع میں ویکسینیشن لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے،شہری اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے موبائل پیغام کے زریعے حوالہ نمبر حاصل کر کے قریبی ویکسینیشن سنٹر پر تشریف لائیں عملہ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے بعض افواہیں،جن پر گز کان نہ دھریں ، اپنی اور دوسروں کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ویکسین ضرور کرائیں ،ہرگز کوتاہی نہ برتی جائے ، کرونا کے مریضوں کے علاج کے لئے جس طرح محکمہ صحت ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف نے فرنٹ لائن پر اپنی خدمات پیش کیں اب ویکسینیشن کے لیے بھی ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں