مہمند: رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند کا میاں منڈی بازار میں لگاے گئے سولر لائٹس کا افتتاح

مہمند:چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سفران ایم این اے ساجد خان مہمند نے کہا ہے کہ کے لوگوں نے مجھ پر جس بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اسکی لاج رکھی اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کی سرتوڑ کوشش کی آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیااور عوام کا ہر جائز مسئلہ ان کی دہلیز پر حل کیا ماضی میں قبا ئلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا نام و نشان تک نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں منڈی بازار میں لگاے گئے سولر لائٹس کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر انہوں نے بازار میں پینے کے پانی کے مسلے کو مستقل طور پر حل کرنے کے لیے 75 لاکھ کی لاگت سے سکیم کا اعلان بھی کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کی تمام سڑکیں،آبنوشی نظام،گلی کوچوں، تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کے حالات درہم برہم تھے اور عوام مایوسی کی دلدل میں پھنسے ہوئے تھے امن و امان اور سرکاری محکموں کودرست سمت پر گامزن کرنا بہت بڑا چیلنج تھا جس میں ہم عوامی امیدوں کے مطابق کامیاب ہوئے ہم نے ترقیاتی کام ہر و علاقےکی سطح پر کئے سرکاری محکموں پر عوام کا اعتماد بحال کیا اورانہیں عوام کے سامنے جواب دہ بنایا ۔