پشاور: گورنر خیبرپختونخواشاہ فرمان سے نو تعینات آئی جی پی معظم جاہ انصاری کی ملاقات، قبائلی اضلاع میں پولیس نظام پر تبادلہ خیال

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کو بطور آئی جی پولیس نئی تعیناتی و نئی ذمہ داریوں پر مبارکباددی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ملاقات میں محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی، قبائلی اضلاع میں پولیس نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے، دہشت گردی اور انتہائی مشکل حالات کا پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر بہادری سے مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں جدید طرز پر اصلاحات نہایت ضروری ہیں، عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جائیگا۔