سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 11 ماہ کے دوران ریکارڈ 29.4 فیصد اضافہ

اسلام آباد:سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ریکارڈ 29.4 فیصداضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندرپاکستانیوں نے 26.736 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے 20.659 ارب ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیاتھا، مئی 2021 میں سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 2.490 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،گزشتہ سال مئی میں یہ حجم1.865 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زرکے حوالہ سے سعودی عرب سب سے بڑے ملک کے طورپرسامنے آیا ہے جہاں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 7.010 ارب ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.5 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 5.865 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ یواے ای 5.888 ارب ڈالرکے ساتھ دوسرا بڑا ملک ہے جہاں مقیم پاکستانیوں نے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.095 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 9.7 ملین ڈالرکااضافی زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یوکے میں مقیم پاکستانیوں نے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 3.696 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66.6 فیصدزیادہ ہے، یوکے میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.219 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔امریکا ترسیلات زرکے حوالہ سے چوتھابڑاملک ہے ،امریکا میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 2.477 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.1 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرکاحجم 1.566 ارب ڈالررہاتھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات اوراقدامات کے نتیجہ میں ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے