پاک فوج کی ایمبولینس دریائے سندھ میں گر گئی 4 جوان شہید

کوہستان : داسو کے قریب پاک فوج کی ایمبولینس دریائے سندھ میں گر گئی جس سے کیپٹن سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوہستان کے علاقے داسو کے قریب پاک فوج کے کانوائے میں شامل ایمبولینس دریائے سندھ میں گر گئی جس سے 4جوان شہید ہو گئے جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔شہید ہونے والوں میں کیپٹن صہیب،ڈرئیور افضل، سپاہی علی اور سپاہی عبدالسلام شامل ہیں۔پاک فوج کا کانوائے گلگت بلتستان جا رہا تھا۔پولیس کنٹرول روم داسو کوہستان کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔