خیبر: این ایل سی حکام کی طرف سے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے کےچیک خوگہ خیل قوم کے مشران کے حوالے

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے این ایل سی حکام کی طرف سے 3کروڑ 50لاکھ روپے کے چیکس خوگہ خیل قوم کے مشران کے حوالے کر دئیے۔ لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے لنڈیکوتل خوگہ خیل کے تینوں تپوں کے مشران. بسی خیل. اشرف خیل. فاطمی خیل کو این ایل سی حکام کی طرف سے 3کروڑ 50لاکھ روپے کے چیکس. ملک طاہر. ملک رسول جان. ملک اطلس شینواری خوگہ خیل کو حوالے کر د ئیے. جس پر لنڈی کوتل خوگہ خیل قوم کے مشران نے ڈپٹی کمشنر منصور ارشد ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار اور دیگر آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔