جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے شناختی کارڈ کا حصول آسان، نادرا موبائل رجسٹریشن وین سروس شروع

جنوبی وزیر ستان:جنوبی وزیرستان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا. جنوبی وزیرستان میں نادرا نے “نادرا موبائل رجسٹریشن وین” سروس شروع کر دی۔ جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقوں میں مقیم لوگ نادرادفتر آنے کی بجائے اپنے شناختی کارڈ کے اجراء اور تجدید کے لئے اپنے علاقوں میں ہی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔خالد اقبال ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے اس سروس کا باقائدہ افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر فہیداللہ خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی وزیرستان اور نادرا کے اہلکار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے کہا ہے کہ لوگ نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور تعینات عملہ سیکورٹی سمیت اپنے فرائض تندہی اور محنت و لگن سے سرانجام دیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔