وفاقی وزیر داخلہ شيخ رشيد نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شيخ رشيد نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا، ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران وزیر داخلہ کو ميران شاہ ميں علاقے کے مسائل پر بريفنگ بھی دی گئی، وزير داخلہ نے علاقے کيلئے نادار کی دو موبائل وینز فراہم کرنےکا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ر دراز علاقوں کے عوام ان موبائل وینز سے مستفید ہوسکیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انگور اڈہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی پاسپورٹ آفس بنائيں گے،پاسپورٹ اور نادرا دفاترميں ميرٹ پر مقامی لوگ بھرتی کريں گے، نادرا دفاتر میں خواتین کو تربيت دے کر بھرتی کیا جائے۔