حامد میر کا آفیشل فیس بک پیج بھارت سے چلنے کا انکشاف، نوجوان صحافی مخدوم شہاب الدین نے حامد میر کا اصلی چہرہ بے نقاب کردیا

اسدطور حملہ کیس کے بعد حساس اداروں کے خلاف غلیظ اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے پاکستانی صحافی حامد میر کو جنگ گروپ کی جانب سے تو پابندی کا سامنا ہے مگر انہوں نے اب اپنے مؤقف کی حمایت میں بھارتی میڈیا کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔حامد میر نے دی پرنٹ نامی بھارتی آن لائن انگریزی اخبار میں کالم لکھا ہے جس سے متعلق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اتنا اس لیے بولتے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز نوجوان صحافی و تجزیہ نگار مخدوم شہاب الدین نے اپنی ایک ویڈیو پیغام میں حامد میر کا آفیشل فیس بک پیج بھارت سے چلنے کا انکشاف کیا اور ثبوت کے طور پر ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حامد میر کے فیس بک کے پانچ ایڈمن تھے جس میں چار کا تعلق پاکستان اور ایک کا تعلق بھارت سے تھا ، مخدوم شہاب الدین کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے چار گھنٹے بعد حامد میر نے ویریفائڈ فیس بک پیج ہی ڈیلیٹ کر دیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنے الگ الگ پیغامات میں لکھاکہ حامد میر غدار ہے۔ ریاستی اداروں کا دشمن ہے۔ اسرائیل، سی آئی اے کا ایجنٹ ہے۔ حامد میر نے غیرملکی ایجنسیوں کی ایما پر قومی ادارے کے خلاف سخت زبان استعمال کی ہے۔ اداروں کو بدنام کیا گیا ہے۔ پاک فوج اور پاکستان کے معتبر خفیہ ادارے کے خلاف بد زبانی کی گئی ہے۔ پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے۔ ہم یہ کسی صورت قبول نہیں کر سکتے ہیں۔