جمرود سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کیلئے نئے ہاسٹل کی تعمیر اور انڈور گیمز کے لئے جمنازیم ہال کی تعمیر پر کام شروع

پشاور:صوبائی حکومت کے جانب سے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے لئے نئے ہاسٹل کی تعمیر اور انڈور گیمز کے لئے جمنازیم ہال کی تعمیر پر کام شروع ہوگیا.سیکرٹری سپورٹس عابد مجید،ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا،ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع اور ڈی ایس او خیبر راہد گل ملاگوری کے کوششوں سے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے رہائش کے لئے نئے ہاسٹل کی تعمیر سمیت انڈور گیمز کے لئے جمنازیم ہال کی تعمیر پر کام شروع ہوگیا ہے جس سے کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی جبکہ ضلع خیبر کے کھلاڑیوں کو نیشنل لیول کے کھیلوں کی سہولیات فراہم ہوگی۔ان منصوبے کے تکمیل سے ضلع خیبر میں کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا اور ضلع خیبر کے کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے مقابلوں کے لئے تیار ہونگے۔صوبائی حکومت کے جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لئے بے شمار منصوبے جاری ہے جبکہ ہزار سپورٹس فیسلیٹیز کے تحت ضلع خیبر میں سپورٹس گراونڈ اور کرکٹ اکیڈمیاں تعمیر کی جاچکی ہے جس پر مقامی کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل کے کاوشوں کو سراہا ہے۔