قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نامور مارشل آرٹسٹ عرفان محسودنےسپین کا گینیز بک عالمی ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیر ستان:پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے سپین کے ایلیجاندرو سولر تاری کا گینیزبک عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ایلجاندرو سولر تاری نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش آپس کئے تھے جبکہ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55ش اپس کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنے والےمارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55پش اپس کرکے سپین کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ عرفان محسود کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نےای میل کےذریعہ ریکارڈکی تصدیق کردی ہے۔ اس سے پہلے عرفان محسود بھارت، امریکا، برطانیہ، عراق، اٹلی، فلیپائن، مصر، انڈیا کے کئی ریکارڈز پاکستان کےنام کرچکا ہے۔