باجوڑ : اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

باجوڑ : اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم نے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ‏باجوڑ سپورٹس کمپلیکس جو ضلع میں سرکاری سطح پر کھیل کھود کا سب سے بڑا مرکز ہے۔اسکی تزین وآرائش نوجوانوں کی توقعات، پی سی بی سٹینڈرڈز اور پی سی ون کے مطابق بنوا کر ہی دم لینگے،انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس میں جاری منصوبو ں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر انداز میں سہو لیات فراہم کی جا سکیں ۔ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔