شاہد آفریدی بھی فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں آگئے

کوئٹہ : ممتاز آل راؤنڈراور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی بھی فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ان کی حمایت میں میدان میں آگئے۔بوم بوم آفریدی نے اپنے گھر کے گارڈن میں بیٹی کے ساتھ فلسطین کے جھنڈے بلند کیے اور بعد ازاں اپنی بیٹی کے ہمراہ دوران سفر فلسطینی جھنڈا لہراتی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔شاہد خان آفریدی نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیغام ارض فلسطین کے بچوں تمہارے لیے ہے، ہم آپ سے دور بہت دور ہیں، مگر ہمارے دل تمہارے ساتھ دھڑکتے ہیں،اسی طرح جس طرح سے ہمارے آباؤاجداد کے دل تمہارے آباؤ اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے، دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں، غم کی تمام راہیں عارضی ہیں۔شاہد آفریدی کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہاہے۔