جنوبی وزیرستان: پاک فوج خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تعلیم کی ترقی و فروغ کے لئے کوشاں

تعلیم یافتہ نوجوان ملک کے معمار ہیں اور ملک کی ترقی اور استحکام کا انحصار نوجوان نسل پر ہے ۔ پڑھی لکھی باشعور قوم ہی جہالت ، غربت ، پسماندگی اور سماجی و معاشی تفاوت کا خاتمہ کرکے قومی ترقی کے مقاصد کا حصول ممکن بنا سکتی ہے۔پاکستان کی نوجوان نسل ذہنی وتخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ فروغ تعلیم سے ہی ملک کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔شعبہ تعلیم کا پائیدار فروغ ہی کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اورتعلیم کی بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک نے اقوام عالم میں اپنا نام پیدا کیاہے۔ علم ایک ایسا زیو ر ہے جو کسی کی میراث نہیں ہے بلکہ ہر کسی کا بنیاد ی حق ہے ۔ ​تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ، تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے ہی نوجوان نسل کو ملک و قوم کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے جس کیلئے پاک فوج حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے .پاک فوج نے حکومتی اداروں کے تعاون سے خیبر پختو نخوا کے قبائلی اضلاع میں بنیادی سہولیات کے لاتعداد منصوبے مکمل کئے ہیں جبکہ کئی منصوبوں پر کام جاری ہیں ،پاک فوج نے ان منصوبوں میں زیادہ تر توجہ تعلیم پر مر کوز رکھی ہے کیونکہ دہشتگردی کے جنگ میں قبائلی علاقوں کے تعلیمی ادارے مکمل طور تباہ ہو چکے تھے لیکن پاک افواج نے ان علاقوں میں نئے پرانے تعلیمی اداروں کے علاوہ نئے تعلیمی ادارے بھی تعمیر کئے ہیں،ان اداروں میں قبا ئلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تحصیل شکتوئی میں مڈل اسکول ​جو پہلے دہشت گردوں نے تباہ کیا تھا ، اب اس کوہائی اسکول میں اپ گریڈ کیا گیا ہے،علاقہ عمائد ین نے شکتوئی کے مڈل اسکول کو ہائی درجہ دینے اور نئی بلڈنگ تعمیر کرنے پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا ہے۔