کشمیری قیادت دنیا کوخطرات سے آگاہ کررہی ہے

اسلام آباد : سینیٹ میں سابق قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑی تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی کرکے دہلی کیا کرنا چاہتا ہے ،کشمیری قیادت دنیا کو ان خطرات سے آگاہ کررہی ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بڑی تعداد میں فوجی تعینات کئے جارہے ہیں، ایلیٹ فورسز بھی نقل وحرکت کررہی ہیں، دہلی کیا کرنا چاہتا ہے، وادی میں موجود کشمیری قیادت پہلے ہی اس خطرے سے دنیا کو آگاہ کرچکی ہے،35 اے کا قانون تبدیل کرنے کی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں ۔