افغان حکومت نے افغانستان میں بے گناہ شہریوں کی قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے،افغان طالبان

افغانستان: افغان حکومت نے افغانستان میں بے گناہ شہریوں کی قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے اور آئے روز راکٹ حملوں سےبے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں،اس حوالے سے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ افغان حکومت نے ہلمند میں بے گناہ شہریوں پر راکٹ فائر کیے جس سے متعدد بے گناہ بچے اور خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

یاد رہے کہ افغان حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان فورسز نے طالبان کے تربیتی مرکز پر فضائی حملے کئے جس میں طالبان کمانڈر سمیت آٹھ افغان طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان حکومت نے افغان طالبان پر الزام لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ہلمند میں بے گناہ بچوں اور خواتین پر راکٹ حملے کئے ہیں۔جس کے جواب میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہلمند حملے میں بے گناہ معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے بے گناہ افغانیوں کی قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے اور آئے روز بے گناہ لوگوں کو مارہے ہیں جو کہ ظلم کے مترادف ہے۔