پشاور: کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات، 150 منصوبوں پر کا م تیزی سے جاری ہیں، پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں شروع ہونیوالے ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات کے پراجیکٹس کے تحت 52 منصوبے مکمل کرلئے گئے ‘وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جس میں سے پشاور میں 173.85 ملین روپے کے منصوبے منظور کئے گئے جس میں کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں جبکہ دیگر تکمیل کے مراحل کے قریب ہیں’سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی نگرانی میں ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند باقاعدگی کیساتھ صوبہ بھر میں جاری کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے دورے کررہے ہیں اور اپنی رپورٹس پیش کررہے ہیں ان کے ہمراہ انجینئرز کی ٹیم بھی شامل ہے جو منصوبوں کے معیار کو چیک کرتی ہے’اب تک مکمل ہونیوالے 52 منصوبوں میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کلائمبنگ وال’ایک سکواش کورٹ ‘دو سینتھیٹک واکنگ ٹریکس’صوبہ بھر میں 35 اوپن ائر جم’ایک بیڈمنٹن کورٹ’ایک پولو گرائونڈ’دو جم ‘میں سے ایک جم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور دوسر ا پشاور سپورٹس کمپلیکس میں بنایا گیا جس میں جدید مشینری نصب کی گئی ہے ‘ایک کرکٹ اکیڈمی’تین سینتھیک فلورنگ ‘ایک پلے گرائونڈ’ایک جمنازیم ہال ‘ایک باسکٹ بال اور والی بال کورٹ ‘دو سینتھیٹک لان ٹینس کورٹس شامل ہیں’پشاور کے منصوبوں میں شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر ‘حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کلائمبنگ والز کی تعمیر ‘پشاور یونیورسٹی میں سینتھیٹک ٹینس کورٹ کی تعمیر ‘اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سینتھیٹک ٹینس کورٹ کی تعمیر ‘پولیس لائن پشاور میں سینتھیٹک ٹینس کورٹ کی تعمیر ‘پارڈ اکیڈمی پشاور میں سینتھیٹک ٹینس کورٹس کی تعمیر ‘سینٹرل جیل پشاور ‘حیات آباد میں پی ڈی اے کے قریب اور پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اوپن ائر جم ‘طہماس سٹیڈیم ،پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سکواش کورٹس کی تعمیر کیساتھ بیڈمنٹن کورٹ میں فلورنگ ‘زرعی یونیورسٹی پشاور کے جمنازیم ہال میں سینتھیٹک فلور’حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں سینتھیک فلور ‘سول آفیسرز میس پشاور کے سکواش کورٹس کی تزئین و آرائش ‘حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم کی تزئین و آرائش ‘سول آفیسرز میس پشاور میں سینتھیٹک واکنگ ٹریک اور سول آفیسرز میس پشاور میں سینتھٹک لان ٹینس کورٹس شامل ہیں ان میں سے بیشتر منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر منصوبے جون کے آخر میں مکمل ہوجائیں گے جس سے کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر کھیلوں کی سہولتیں میسر آئیں گی اور ہمیں بہترین ٹیلنٹ ملے گا جو ہماری قومی ٹیموں میں شامل ہو کر دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرے گااور یہ سلسلہ مزید آگے بڑھائیں گے۔