مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی ایم کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے لاہور تصادم اور کالعدم تحریک لبیک معاملے پرپریس کانفرنس میں پی ٹی ایم کو انتہا پسند قوم پرست اور دہشت گرد جماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں ایسی جماعت پنپ سکتی ہے تو مذہبی جماعتیں کیوں نہیں؟ مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ پی ٹی ایم نامی تنظیم جو اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی بات کر رہی ہے اورپختونوں کے لئے نعرے لگا کرپاکستان اور ریاستی اداروں کو گالیاں دے رہے ہیں اصل میں ایک دہشتگرد تنظیم ہے جو ملک میں دہشت گردی پھیلارہی ہے۔واضح رہے کہ جب پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں نے کھلے عام کہا تھا کہ پی ٹی ایم ایک دہشت گرد گروہ ہے اور پختونوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے تو مفاد پرست عناصر نے ریاست کی بجائے پی ٹی ایم کا ساتھ دیا۔پی ٹی ایم نے ابتدا میں نقیب اللہ شہید کے نام کو استعمال کرتے ہو ئے پشتونوں کی ہمدردی حاصل کرتے ہو ئے پاکستان دشمن ممالک کے ایجنڈے کو فروغ دیکر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے پرواپیگنڈے کو فروغ دیا اور قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کاساتھ دیکر وہاں کے امن و امان ایک بار پھر خراب کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے لیکن غیر تمند قبائلی پشتونوں نے پی ٹی ایم کے ایجنڈے اور انکے ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے، آج قبا ئلی علاقوں میں موجود بارودی سرنگوں اور چیک پوسٹوں کی تکلیف کسی اور کو نہیں بلکہ انہی دشمن قوتوں کو ہے جو پہلے کی طرح آسانی سے پاکستان میں اپنے قدم جمانا چاہتی ہیں۔جبکہ اب قبا ئلی عوام ان کے ناپاک عزائم سے پوری طرح باخبر ہے۔ قبا ئلی لوگ یہ بھی جانتی ہے کہ ملک دشمنوں نے اس بار پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے لیے پی ٹی ایم کو چنا ہے ،پی ٹی ایم کے قائدین کو تکلیف یہ ہے کہ اب پاک فوج کی وجہ سے دشمن ملک سے آنے والے ڈالر بند ہوگئے ہیں۔ اس لیے وہ بھارتی ایماء پر پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں؟ اگر ہمیں یہ شعور آجائے کہ آئے روز وزیر ستان میں پی ٹی ایم کے جلسوں میں اس قدر اخراجات یہ پی ٹی ایم کارکنان کیسے اُٹھاسکتے ہیں؟ یا ان کو فنڈ کون فراہم کررہا ہے ،سوچنے کی بات ہے؟