منظور پشتین کی پی ٹی ایم لینڈ مافیا نکلی، کراچی میں ​کاروباری شخصیات کو بھتہ دینے کی دھمکیاں

​کراچی:شہر میں بھتہ خوری کے واقعات ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیں اور کاروباری شخصیات کو بھتہ دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔منظور پشتین کی پی ٹی ایم لینڈ مافیا نکلی. پشتونوں کے گھروں پر قبضہ کرکے انہیں مسنگ پرسن بنا کر انکے خاندان کو دھمکاتے ہیں. رقم دے دو ورنہ جان سے ماردیں گے۔پی ٹی ایم کے غنڈے پاکستان پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں کھلی غنڈی کررہے ہیں،

https://twitter.com/sunochanda12/status/1382573756686733312?s=20

سو شل میڈیا پر کراچی علی گڑھ بازار کی ایک تاجر کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں انہوں نے فریاد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے غنڈوں نے علی گڑھ مارکیٹ پر حملہ کرکے ہم دو کروڑ روپے کا بھتہ مانگا ہے اگر مارکیٹ کو خالی نہیں کیا تو ہم تم لوگوں کو جان سے ماردینگے، انہوں نے کہا کہ جب کوئی پی ٹی ایم کے غنڈوں کو بھتہ نہیں دیتا تو اس کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہیں انہوں نے سندھ حکومت، رینجرز اور سندھ پولیس پر الزام عائد کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے کئی بار رینجرز کے اعلیٰ حکام سے کو خط لکھے ہیں کہ سندھ پولیس پی ٹی ایم اور پیپلز پارٹی کے غنڈوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کراوتے،انہوں نے کہا کہ ہم کس سے فریاد کریں اور کہاں جا کر خود کو محفوظ سمجھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری نہ تو سڑکوں پر محفوظ ہیں اور نہ ہی گھروں میں یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا ؟