ترکی: فٹبالرز کا دورانِ میچ افطار، ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے

انقرہ : ترکی میں فٹبال میچ کے دوران مقامی کلب کے کھلاڑیوں نے روزے کی حالت میں‌ میچ کھیل اور گراؤنڈ میں افطار کر کے سب کے دل جیت لیے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فٹبال میچ کے دوران مغرب کی اذانیں ہونے پر ٹیم انقرہ کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ لے کر روزہ کھولا۔

https://twitter.com/HussainAnwarr/status/1382069397959938051?s=20

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی آواز سُن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پینے کے ساتھ ساتھ پھل بھی کھائے۔کھلاڑیوں کے روزہ کھولنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ترک کھلاڑیوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور روزہ رکھ کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے اقدام کو شاندار انداز سے سراہا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس میچ میں ٹیم انقرہ کے مدمقابل ٹیم کون سی تھی۔ روزہ کھلنے کے دوران کمنٹیٹر نے بھی بتایا کہ کھلاڑی سارا دن بھوکے پیاسے (روزے) سے تھے اور اسی وجہ سے انہوں شرعی تعلیمات کے مطابق مغرب کی اذان سُننے کے بعد روزہ افطار کیا۔