کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع کر دی ہے جن کے تحت شادیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی قائم رہے گی.وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں 13 اپریل تک توسیع کی گئی اجلاس میں رمضان المبارک میں ویکسینیشن پلان پربھی گفتگو ہوئی جبکہ رمضان المبارک سے متعلق لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس 12 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے. این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایس او پیز پر عمل سے متعلق امور پر غورکیاجائے گا، اپریل کے وسط تک ویکسین بھی کافی مقدار میں آئے گی.