قبائلی اضلاع میں خصوصی بچوں کو تعلیم دینے کیلئے 2 ارب 54 کروڑ روپے کامنصوبہ تیار

پشاور: خیبر پختو نخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے ہزاروں خصوصی بچوں کو تعلیم دینے کا منصوبہ تیار کر لیا۔اس ضمن میں صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں خصوصی بچوں کیلئے 5 اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 5 قبائلی اضلاع میں قوتِ سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے لیئے اسکول قائم کیئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ 5 اسکول خیبر، مہمند، کرم، باجوڑ اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں بنائے جائیں گے۔ہشام انعام اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس منصوبے کو ڈھائی سال میں 2 ارب 54 کروڑ روپے کی رقم سے مکمل کیا جائے گا۔