ڈی آئی خان : محکمہ ایکسائز کی بڑی کاروائی، کروڑوں مالیت کی نوادرات کی سمگلنگ ناکام

پشاور:وزیراعلٰی محمود خان کے معاون خصوصی برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول غازی غزن جمال اورکزئی نے کہا ہے کہ ایکسائز سکوارڈز نے کروڑوں مالیت کے نوادرات کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی ہے۔ محکمہ آثارِ قدیمہ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر تمام آثار قدیمہ کے اشیاء و نوادرات انچارج ٹاؤن ہال میوزیم ڈی آئی خان کے حوالے کر دیے گئے خیبرپختونخوا ایکٹ کے تحت مزید کاروائی عمل میں جائے گی ۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمدنے کاروائی پر محکمہ ایکسائز سکوارڈز کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز سکواڈ فیصل خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان ریجن اور سب انسپکٹر مدثر نزیر نے بمعہ دیگر نفری درابن روڈ ڈی آئی خان پر دوران ناکہ بندی مسافر گاڑی کی تلاشی لینے پر سینکڑوں کی تعداد میں بیش قیمتی نوادرات برآمد کیں۔ نوادرات متعلقہ ادارے محکمہ آرکیالوجی ٹائون ہال میوزیم ڈی آئی خان کے انچارج عالم وزیر کے سپرد کر دیئے گئے جبکہ مسافر گاڑی میں موجود تمام افراد نے نوادرات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق نوادرات بلوچستان سے خیبرپختونخوا لائے جارہی تھیں۔ ڈاکٹر عبدالصمد ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی نے محکمہ ایکسائز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ، متعلقہ عملے کی کاروائی کو سراہا اور متعلقہ عملے کو توسیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔