شمالی وزیرستان: غلام خان بارڈر پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا افتتاح

شمالی وزیر ستان:طورخم کے بعد قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں غلام خان بارڈر پر پہلی بار ٹرانزٹ ٹریڈ کا افتتاح کیا گیا. افتتاحی تقریب میں صوبا ئی وزیر ریلیف محمد اقبال وزیر، وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور، عسکری حکام، مشران اور پاکستانی و افغان تاجروں نے شرکت کی۔ طورخم کے بعد غلام خان بارڈر پر پہلی بار ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز ہوگیا۔ کراچی سے پہنچے ٹرانزٹ ٹریڈ کی دو گاڑیوں کو غلام خان بارڈر پر کابل روانہ کیا گیا۔ ٹرانزٹ ٹریڈ کے بعد غلام خان بارڈر کے راستے وسطی ایشیاء تک تجارت ہوسکے گی شمالی وزیرستان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز وزیرستان کی معاشی خوشحالی کا ذریعہ بنے گا۔ ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان گاڑیوں کی میران شاہ میں آف لوڈنگ سے مقامی لوگوں کی معاشی صورتحال بہتر ہونے میں مدد ملے گی اور دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے گا، آف لوڈنگ پوائنٹس اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے 20 ہزار مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور ترقی و خوشحالی کا نیا باب شروع ہوگا۔