وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر چترال میں 165 ملین روپے کے 21 گراؤنڈز جون تک مکمل ہوجائینگے، مراد علی مہمند

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے وعدے کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں نیشنل وانٹرنیشنل سٹینڈرڈ سپورٹس سہولیات سمیت مختلف گرائونڈز پر تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے تحت چترال میں جاری 165.25 ملین روپے کے پولوگرائونڈز سمیت مختلف منصوبوں پر کام آخری مراحل میں ہے یہ منصوبے جون 2021 تک محکمے کے حوالے کردی جائیگی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے پراجیکٹ ڈائریکٹرمراد علی مہمند نے چترال دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک کی سربراہی میں پی ایم یو ٹیم نے چترال میں 165 ملین روپے کے 21 گرائونڈز کا وزٹ کیا اور کام کاجائزہ لیا لوئر چترال میں ایون،سویر،سوسوم، پریت،دروش، بریناس، گرم چشمہ،گبور میں 74.93 ملین کے 9 گرائونڈز جبکہ اپر چترال میں بیروم،بونی،لاس پور،رائین،ریشون،سنوغور،گوھکیرمیں90.31 کے بارہ گرائونڈز پر جاری کام اور جائزہ کیلئے محکمہ کھیل کے ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ کی ٹیم نے چترال کا دورہ کرتے ہوئے 21 جاری سکیموں اور مجوزہ سائٹس کا معائنہ کیا۔ ٹیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی، ڈی ایس او فاروق اعظم، سابق ڈی ایس او عبدالرحمت، سی اینڈ ڈبلیو اور انجینئرز پارس احمد، عمرشہزاداورچترال پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر شامل تھے۔ بیرم اور پولو گرانڈ پر 6.5 ملین روپے اخراجات آئیں گے جس پر 80 فیصد کام مکمل ہوا ہے یہ گرائونڈ جون تک مکمل کیا جائے گا جس میں کرکٹ اور فٹبال کھیلنے کی بھی سہولت ہوگی۔ ہرچین گرانڈ پر 8.66 ملین روپے اخراجات آئیں گے یہ چترال بالا کا سب سے بڑا پولو گرانڈ ہوگا اور اسے 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ کوکون کثیر المقاصد گرانڈ ہوگا جس میں فٹبال، کرکٹ اور والی بال کھیلنے کی سہولت ہوگی جسے منظوری کے لئے ڈی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجا جائے گا۔ زوپو میں فٹبال کے مجوزہ گرانڈ پر 2.5 ملین روپے اخراجات آئیں گے ڈیزائن تیار کرکے ڈی ڈی ڈبلیو پی کو منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔ ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ کی درخواست پر پراجیکٹ ٹیم نے یارخون کے گائوں بانگ کادور ہ کیا اور وہاں کے مقامی مشران سے ملاقات کی جنہوں نے بانگ گائوں میں والی بال کورٹ بنانے کا مطالبہ کیاجس پر ٹیم نے اتفاق کیاجو کہ سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس کے مشاورت سے ڈی ڈبلیو پی کو منظوری کیلئے بھیجاجائیگا،بریپ مین مقامی لوگوں نے پولو گرانڈ سرکاری اراضی پر اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا یہ معاملہ غور کے لئے سیکرٹری اور ڈی جی سپورٹس کو بھیجا جائے گا۔ مستوج میں پونچ پولو گرانڈ پر 8.6 ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے یہ گرانڈ مئی میں تیار ہوگا جبکہ مستوج پولو گرانڈ پر اگلے ہفتے کام شروع ہوگا۔ کوہشت پولو گرانڈ پر 95 فیصد کام مکمل ہوا ہے تاہم 6 اپریل تک عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا ہے یہ گرانڈ مئی میں تیار ہوگا۔ مقامی لوگوں نے درونغہ پولو گراونڈ کے لئے مزید 150 فٹ اراضی دینے پر رضامندی ظاہر کی جس پر ٹیم نے یہاں گرانڈ پر اتفاق کیا تاہم سائٹ سے کچھ فاصلے پر ایک اور گرانڈ بھی ہے یہ معاملہ بھی سیکرٹری اور ڈی جی سپورٹس کے علم لایا جائے گا۔ ٹیم نے گوہکیر میں بشیون در کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کیا تاکہ تنازعے کا حل نکالا جا سکے اس سکیم پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تنازعہ حل ہو۔ ٹیم نے لسپور کا دورہ کیا جہاں حکومت نے گرانڈ بنانے کی منظوری دی ہے جس پر 6.5 ملین روپے اخراجات آئیں گے۔