پشتو فلموں کے ہدا یتکار شاہد عثمان نےنئی پشتوفلم ”نوی زخمونہ“ کی شوٹنگ شروع کردی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)پشتو فلموں کے ہدا یتکار شاہد عثمان نےنئی پشتوفلم ”نوئی زخمونہ“ کی شوٹنگ شروع کردی۔ فلم کی شوٹنگ گذشتہ روز لاہور کے مقامی اسٹودیو میں ہوئی جس میں اداکار عجب گل،ارباز خان، جہانگیر خان اور نیلم گل نے حصہ لیا۔ فلم کے کیمرہ مین ایم اکرم پھلران‘ مصنف سلیم مراد،تدوین اسد زادہ،ایسو سی ایٹ ڈائر یکٹر فضل سبحان، مکالمے سجاد علی اور سعید تہکالے کی ہے،ہدایتکار شاہد عثمان نے بتایا کہ میری نئی پشتو ”نوی زخمونہ“ کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے جس کو جلد مکمل کرکے عید الفطر کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔