باجوڑ:افغانستان صوبہ کنڑ سے ایک بار پھر جارحیت، پاکستانی علاقہ پر مارٹر گولے فائر، ایک شخص زخمی

باجوڑ:افغانستان صوبہ کنڑ سے پاکستانی علاقہ پر مارٹر گولے فائرکئے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان صوبہ کنڑ سے ایک بار پھر جارحیت کامظاہرہ کیا گیا، پاکستانی علاقہ پر مارٹر گولے فائرکئے گئے جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ باجوڑ پولیس کے ڈی ایس پی گلزار خان کے مطابق ضلع باجوڑ میں افغان سرحد کے قریب واقع تحصیل ماموند علاقہ لغڑئی میں مارٹر گولے آگرے، ایک مارٹر گولہ کھیت میں جبکہ دوسرا مارٹر گولہ مقامی آبادی پر جاگرا، گھر پر گرنے والے گولہ میں ایک شخص تاج محمد زخمی ہوگئے۔جبکہ ایک گولہ گاڑی پر بھی گرا ہے. جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کیخلاف مقامی لوگوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔