افغانیوں کاپیار کے بدلے پاکستان سے نفرت؟

پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو دہائیوں تک پناہ دی،ان کا بوجھ اٹھایا ،پاکستان نے افغانستان کے اندر لاتعداد ترقیاتی منصوبے تعمیر کئے ،تجارت کیلئے پاک افغان بارڈر کھل دئیے،افغانی مر یضوں کوعلاج کی سہولیات،پاک افغان بارڈر پر متاثرہ افغان خاندانوں کو مفت راشن مہیا کررہے ہیں اور افغانی طلبہ کو اسکالر شپ کے تحت پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں افغان امن مذاکرات میں پاکستان صف اول کا کردار اداکرہے ہیں لیکن اس کے برعکس افغانستان کے لوگ پاکستان سے نفرت کرتے ہیں اور اس کا اظہار وہ اپنے ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی ​کھل کے کرتے ہیں ،نفرت کے باجود پاکستانی افغان عوام سے پیار کرتے ہیں ۔افغانیوں نے ہمیشہ پاکستان دشمن ملک بھارت کا ساتھ دیا اور پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا ہے حقیقت یہی ہے کہ زیادہ تر افغان عوام پاکستان کے خلاف نفرت ہی رکھتے ہیں ۔

گزشتہ روز لندن میں مقیم ایک افغانی ہو ٹل مالک نے پاکستانی فیملی کو ہوٹل میں کھانا کھانے سے روکا اور بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے گالیاں دی اور فیملی پر چاقو سے وار کیا ،افغانی ان فیملی کو ہوٹل سے اس لئے نکال لیا کہ وہ پاکستانی تھے،افغانی ہوٹل مالک نے فیملی سے میرے ہو ٹل میں پاکستا نیوں کا داخلہ بند ہے کیو نکہ مجھے پاکستان سے نفرت ہے۔سوشل میڈ یا پر افغانی ہو ٹل کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ کھل کر نفرت کا اظہار کررہے ہیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ا فغانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے اپنے پیغامات میں لکھا کہ روز اول سے افغانی پاکستانیوں سے نفرت کرتے ہیں جبکہ نفرت کے بدلے پاکستانی قوم نے افغانیوں کا ساتھ دیکر پیار دیا۔